واشنگٹن،10اگسٹ(ایجنسی) امریکہ کے صدر کے عہدے کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی حریف ہیلری کلنٹن کے ساتھ 'ایک بڑی بحث' کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے وہ ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی صدر کے عہدے سے متعلق تین بحثوں کے شرائط و ضوابط دیکھنا اور جاننا چاہیں گے.
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو بتایا، 'میں یقینا تینوں بحثوں میں حصہ لوں گا. میں ان سے ایک بڑی بحث کرنا چاہتا ہوں. لیکن اس سے پہلے مجھے اس کے قاعدے قانون دیکھنے ہوں گے. 'امریکہ کے صدر کے عہدے کے انتخابات میں ان بحثوں کو بہت اہم خیال کیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ امیدوار کا مستقبل طے کرنے میں فیصلہ کن ثابت ہوتی ہیں.